ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔۔ مجاہد نے دعوی کیا کہ اس گروہ کے افراد نے آج صوبہ غزنی کے شہر خواجہ بحری کے علاقے حیاتی میں امریکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔
ادھر طالبان گروہ کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر گرشک کے علاقے حیدرآباد میں غیر ملکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو تباہ کیئے جانے کا دعوی کیا ہے ۔
ابھی تک افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز نے اس خبر کے حوالے سے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔
.....
/169